سوات،سوات میں مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ، مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 174 ہوگئی، سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے، جس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت اگئے ہیں،
ان تینوں افراد جن میں بابر خان ، وقار علی، اور ایک خاتون شاہدہ شامل ہیں کو ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو مہینوں کے دوران اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 174تک پہنچ گئی ہے ، جن میں سے چار افراد ایک خواتین اورتین مرد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی مریضوں کوعلاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔
426 total views, no views today
Comments


