سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کپٹن (ر ) محمد افسر خان نے مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں بغیر پارکنگ تعمیر شدہ پلازوں کو سیل کرنے اور مالکان کو گرفتار کرنے ، شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر ، تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک کی روانی سمیت سوات شہر کی
بہتری کے لئے تمام سرکاری محکموں کو سخت ہدایات جاری کر دئے ، یہ ہدایات انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دئے جس میں ڈی ائی جی ملاکنڈ عبداللہ خان ، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر ، ڈی پی او شیر اکبر خان ،ے سی مینگورہ حامد خان ، چیف میونسپل افیسر حیات علی شاہ ، ایم ایس سیدو اسپتال ، ڈپٹی ڈاریکٹر این ایچ اے ، ڈاریکٹر ایف ایچ اے ، سوات پریس کلب کے چیر مین رشید اقبال ، فیاض ظفر اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ، اجلاس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے حکام کو ہدایت دی کہ سیدو شریف اور مینگورہ میں وہ تمام کمرشل پلازے جن کے نقشہ میں پارکنگ کی منظوری ہوئی ہے اور وہ پارکنگ مالکان نے دکانوں میں تبدیل کرکے کرایہ پر دئے ہیں ان پلازوں کو سیل کرکے مالکان کو گرفتار کیا جائے ، انہوں نے اسکریپ گاڑیوں پر پابندی لگانے کی بھی ہدایت کی ، انہوں نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور سفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ، کمشنر نے این ایچ اے کو رحیم اباد جی ٹی روڈ کو فوری تعمیر کرنے کی ہدایت کی ، اس موقع پر ایف ایچ اے نے اجلاس کو بتایا کہ ایوب پل کانجو پندرہ اکتوبر تک تیار ہوکر ٹریفک کے لئے کھول دیا جائیگا ، انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ کم عمر ڈرائیوروں جو موٹر سائیکل چلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ٹو اسٹروک رکشوں پر پابندی لگا دی جائے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں پبلک پارکنگ کے لئے جگہوں کو مخصوص کیا جائے ، انہوں نے پولیس لائن کے قریب بائی پاس پر اور ہیڈ بریج بنانے کی بھی ہدایت کی ۔
472 total views, no views today


