سوات، ایم پی اے سید جعفر شاہ کی ہدایت پر آج سول ہسپتال کالام کو باؤلے کتوں کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کی جائے گی۔ سید جعفر شاہ کا کہنا تھا کہ سردیوں کا موسم آتے ہی باؤلے کتوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ اور بالخصوص وادی کالام جیسے سرد علاقوں کو یرغمال بنادیتے ہیں ۔ اس لئے ہسپتالوں کو بروقت ویکسین فراہم کرنا لازمی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سریوں کے موسم میں وادی کالام میں باؤلے کتوں نے کئی درجنوں افراد کو زخمی اور آسان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ہلاک کردیا تھا۔ مقامی اسپتال میں ویکسین موجود نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو شیدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ ان مسائل کے پیش نظر ایم پی اے پی کے پچاسی سید جعفر شاہ نے محکمہ صحت سے بروقت ویکیس فراہمی کی ہدایت کردی اور انہوں آج وادی کالام سول اسپتال میں ویکسین پہنانے کی یقین دہانی کرادی۔
914 total views, no views today


