سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )ایم پی اے اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے سوات میں دو حادثات کی انکوائری کا حکم دیا تھا، جس میں سیدو شریف ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ میں جعلی ڈاکٹر کی موجودگی اور مریضوں کو ادویات لکھنے کا واقعہ اور نواز شریف کڈنی ہسپتال میں اپریشن کے دوران بچے کے دونوں گردے نکالنے کا واقعہ شامل ہیں ان دونوں واقعات پر فضل حکیم نے انکوائری کا حکم دیا تھا ابھی تک وہ انکوائریوں کی رپورٹ بھی نہیں ائی کہ ایک اور واقعہ سنٹرل ہسپتال میں پیش اگیا ہے جس کی انکوائری کا حکم ابھی تک ڈیڈک چیئرمین نے نہیں دی شائد اس لئے نہیں دی ہوگی کہ پہلے دو انکوائریوں کا کچھ نہیں ہوا تو اس انکوائری کا کیا ہوگا، گزشتہ روز اپینڈیکس کا اپریشن کرنے والے دوشیزہ کو غلط انجکشن لگایا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی، انتظامیہ کیخلاف احتجاج بھی ہوا لیکن ڈیڈک چیئرمین نے اس واقعہ سے خود کو لا علم رکھا ، جب ان انکوئریوں کے حوالے سے ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم سے اس نمبر 03460606161پر رابطہ کیا گیا تو یہ نمبر مسلسل بند تھا
1,306 total views, 2 views today