مینگورہ (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات یونیورسٹی میں سوشل اینڈجنڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں ایک روزہ سیمینار منعقد کیاگیا جس میں شاعرمشرق کے افکار و تعلیمات پرروشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیاگیا کہ طلبہ کو ملک کی ترقی میں بھرپور کردار اداکرنے کیلئے حصول تعلیم پرتوجہ دیناہوگی۔اس سال یوم اقبال کو’’فلسفہ اقبال کاپاکستان کی تخلیق میں کردار‘‘کے موضوع پرمنایاگیاجس کے حوالے سے سوات یونیورسٹی کے شعبہ پاکستان سٹڈیزکے لیکچرارزاہدناصرنے علامہ اقبال کی شاعری وافکارپرتفصیلی روشنی ڈالی اورقیام پاکستان میں ان کی خدمات کوسراہااس موقع پرڈاکٹرحسن شیرسمیت سوات یونیورسٹی کے دیگرفیکلٹی ممبرزبھی موجودتھے۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرایڈمیشن وپرووسٹ ڈاکٹرفضل ربی، ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ڈاکٹرحضر ت بلال اورانچارج شعبہ سوشل اینڈجنڈرسٹڈیزسنگوٹہ کیمپس عمران نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری کامقصدجہاں برصغیرکے مسلمانوں کیلئے آزادمسلم ریاست کاقیام تھاوہاں ان کی شاعری کامحورنوجوان نسل رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کاخواب دیکھاتھا آج وہ پاکستان ہم کونصیب ہواہے تاہم اس کی ترقی کیلئے مزیدکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاعرمشرق کی نوجوانوں کے ساتھ گہری وابستگی کاتقاضاہے کہ آج کی نوجوان نسل دل لگاکرعلم حاصل کرے کیونکہ یہ ترقی کی پہلی سیڑھی ہے تعلیم یافتہ نوجوان ہی علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کرتے ہوئے ملک کوترقی کے میدان آگے لے جاسکتے ہیں۔
سیمینارکے اختتام پرریسورس پرسن زاہد ناصرکوشیلڈپیش کیاگیا۔1,522 total views, no views today
Comments



