سوات،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ، سرکاری ونجی تعلیمی ادارے ، کاروباری مراکز بند، وگوں کو اشیاء خوردونوش سمیت امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، سیکورٹی فورسز نے غیر اعلانیہ کرفیو جمعہ کی صبح نماز فجر کے بعد مختلف علاقوں میں لگائی،
جس میں عثمان اباد، لطیف اباد، نویکلے، بنڑ، اینگروڈھیری سمیت دیگر گنجان اباد علاقوں میں شامل تھے، ان علاقوں میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے، تجارتی مراکز ، اور دکانیں مکمل طور پر بند رہی، اسی طرح تحصیل مٹہ اور کبل کے ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے اور مین ائیر پورٹ سڑک پر کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی ، تاہم اخری اطلاعات انے تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی،۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز بھی کرفیو بدستور نافذ رہے گا۔
385 total views, no views today


