راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 3 شر پسند ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ بویہ سے 5 کلومیٹر جنوب مشرق میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جھڑپ کے دوران پاک فوج کے نائب صوبیدار مزمل بھی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران ایک ہزار ایک سو سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ان کی درجنوں کمین گاہیں اور اسلحے کے ڈپو تباہ کئے جاچکے ہیں۔
410 total views, no views today
Comments


