سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)وزیراعظم اپنا گھر سکیم سوات کے فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر ریاض علی خان نے کہا ہے کہ سوات میں وزیراعظم اپناگھر سکیم کے تحت رجسٹریشن کاعمل جاری ہے اس اسکیم سے غریب اور بے گھر لوگ مستفید ہونگے اور عوام رجسٹریشن میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں اور باقاعدہ شفافیت کے تحت رجسٹریشن کا مرحلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر معدنیات کے ایڈوائزر ملک عبدالکبیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرملک عبدالکبیر خان نے سوات میں وزیراعظم اپنا گھر سکیم کی رجسٹریشن کے عمل کو سراہا اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ریاض علی خان کو خراج تحسین پیش کیا ریاض علی خان نے ملک عبدالکبیر خان کو وزیراعظم اپنا اسکیم کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ غریبوں کیلئے ہے اور اس سے غریب لوگ ہی مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ سکیم حقیقی معنوں میں ان لوگوں کیلئے ہے جو بے گھر ہیں اور یہی بے گھر لوگ ہی اس منصوبے سے مستفید ہوں گے ۔
1,679 total views, no views today



