سوات( سوات نیوزڈاٹ کام ) شہید ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کے خلاف آج مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، عوامی نیشنل پارٹی نے مظاہرے کااعلان کرکے تمام قوم پرستوں سے شرکت کی اپیل کر دی ،عوامی نیشنل پارٹی سوات کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پولیس آفیسرایس پی طاہر داوڑ کے قتل کے خلاف آج عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام بوقت دوپہر 2:30 بجے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ گراسی گراؤنڈ مینگورہ کے سامنے اے این پی کارکنوں کو 2 بجے دوپہر جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خواجہ محمد خان قائمقام صدر ، ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئ ، ابراہیم دیولئی ، نواب عالم ، خلیل الرحمن خان اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے اجلاس میں ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور اور اسے ایک بزدلانہ اقدام قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے ایس پی داوڑ کو اغواء کرکے افغانستان میں قتل کرنا سیکورٹی انتظامات پرسوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی اس سلسلے میں آج احتجاج کررہی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس قتل میں ملوث قوتوں کوبے نقاب کیاجائے۔
1,424 total views, no views today



