سوات(خورشید علی)تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات اور ان کے نماز جنازہ مین شرکت کیلئے سوات سے بڑی تعداد میں لوگ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ اج مغرب کے نماز کے بعد اجتماع گاہ روائیونڈ لاہور میں ادا کی جائے گی ، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سوات سے علما کرام ، تبلیغی حضرات اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں پر وہ نماز جنازہ ادا کرینگے اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ، دوسری طرف سیاسی ، سماجی ، دینی اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے امیر جماعت تبلیغ کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا جارہا ہے
1,802 total views, no views today
Comments



