بریکوٹ، وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے فرزند نیاز احمد خان نے کہا ہے کہ دھرنوں سے پاکستان کی معیشت تباہی کے کنارے پر پہنچ چکی ہے ۔دھرنوں سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ یہ ملک کے لئے زہر کی مانند ہے ۔نواز شریف عوام مینڈیٹ سے وزیر اعظم منتخب ہو ئے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست سے دوچار کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیل بریکوٹ کے عزیز اللہ خان کے حجرے اور بعد میں بریکوٹ کے ایک مقامی شادی ھال کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کارکنوں سے اپنے خطاب میں کیا ۔ااس موقع پر پارٹی کے عہدیداران اور کارکن کثیرتعداد میں موجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت پر توجہ دیں کیونکہ خیبر پختون خواہ کے عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا مگر انہوں نے صوبے کے عوام کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے اسلام آباد میں دھرنے شروع کردئیے ہیں جو کہ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فوری طور پر دھرنے ختم کریں اور عوامی خدمت پر اپنی توجہ دیں کیونکہ صوبے میں عوام مسائل کے بھنور میں بری طرح پھنس چکے ہیں ۔عام انتخابات کے دوران عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کر ے آج بھی صوبے میں تعلیم،صحت،امن وامان کی ابتر صورت حال اور بے روزگاری عروج پر ہے ۔بعد میں تحصیل بریکوٹ کے صدر عزیز اللہ خان بدا نے کہا کہ علاقے کے ترقی اور خوشحالی میں ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور ادا کرتا رہے گا۔
375 total views, no views today


