سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)بزرگ سیاستدان اور خدائی خدمتگار سلار عبدالرحیم نے حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالہواب ہب خوش قسمت انسان تھے جن کو اللہ نے اپنی دین کی خدمت کا موقع دیا ، انہوں نے کہا کہ میں 1960 میں رائیونڈ گیا تھا اس وقت میری عمر بیس سال اور حاجی عبدالوہاب کی عمر تقریبا 35 سال ہوگی اس وقت ان کے ساتھ ان کے ساتھی مولانا جمشید صاحب بھی موجود تھے، میں نے اپنی عمر میں علماء کرام کی اس قدر مثالی اتفاق پہلی بار دیکھی تھی ، یہ دونوں تمام دنیا کو تبلیغ اسلام یعنی اسلام کا پیغام پہنچا رہے تھے، حاجی عبدالوہاب کی وفات پر تمام دنیا کے مسلمان رنجیدہ ہیں اور خصاصا تبلیغی حضرات کے ساتھ اہم تعزیت کرتے ہیں، اور اللہ سے دعا گوں ہیں کہ حاجی عبدالوہاب مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائیں ۔
2,090 total views, no views today



