سوات، سوات قومی جرگہ کا اجلاس آج مینگورہ میں حاجی رسول خان کے زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں سوات قومی جرگہ کے کا رندہ کمیٹی کے مشران مختار خان یوسفزئی ، شیر شاہ خان ، حاجی زاہد خان ، عبدالقہار خان ، خواجہ خان ، عبدالخالق خان ، ملک ریاض احمدخان ، شاہ روم خان ، احمد شاہ خان ، فضل احد خان ، فضل مولا خان ، عمر علی یوسفزئی ، حاجی گلیار خان اور خورشید کا کاجی سمیت دیگر نے شرکت کی ، اجلاس کے شرکاء نے سوات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور طویل عرصہ سے سوات کے طول و عرض میں قومی مشران اور دیہات میں دفاعی کمیٹیوں کے اراکین کے پے درپے ہلاکتوں اور مجرموں کی عدم گرفتار یوں کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ، اور اسے سیکورٹی حکام اور سوات انتظامیہ کی مکمل ناکامی اور اناہلی قرار دیا ، اجلاس نے حالیہ ٹارکٹ گلنگ کے شکار ملک ظاہر شاہ خان سمیت تمام شہداء کے قتل کی شدید مذمت کی گئی اور ٹاگٹ کلنگ کے فوراً بعد متعلقہ علاقوں میں کرفیولگانے ، شرفاء اور پرامن شہریوں کی گھروں کی تلاشیوں او سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں پر طویل قطاروں میں عوام کو تنگ و پریشان کرنے کا رویہ بلاجواز اور ظلم قراردیا اور مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں اور مجروموں کے بجائے پر امن شہریوں اور بے گناہ عوام کو تنگ کرنے کے رویہ ترک کیا جائے اور اصل مجرمان کو فوراً گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دی جائیں ، اجلاس نے منگلور کے حالیہ افسوسناک واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، اور مطالبہ کیا گیا کہ مبینہ ملزمان کو بغرض تفتیش پولیس کے حوالے کیا جائے ، اجلاس نے سوات کے موجودہ ڈی پی او کے کارکردگی وکردار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ، اور حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ، سوات قومی جرگہ کے مشران نے فیصلہ کیا کہ سوات کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مشکلات ومسائل کے تناظر میں بہت جلد ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں تمام سیاسی سماجی اور قومی مشران کو مدعو کرکے ائندہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ۔
862 total views, no views today


