رپورٹ : شاہ اسد علی
قوم گجر ایک منفرد اور قربانیوں سے بھرا ایک تاریخ رکھتی ہے جس نے قیام پاکستان میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک ایسی تاریخ رقم کر رکھی ہے جو رہتی دُنیا تک یاد رکھی جائے گی برصغیر پاک و ہند میں صدیوں سے رہنے والی اس قوم کا اگر تاریخی پس منظر دیکھا جائے تو قوم گجر سے تعلق رکھنے والے ایسے نام سننے میں آئیں گے جس کے بغیر آزادی کی کوئی بھی تحریک ادھوری تصور ہوگی قوم گجر کی شاخیں تو ویسے پورے دُنیا میں موجود ہیں لیکن پاکستان میں اس قوم کی موجودگی اور مختلف شعبہ زندگی میں ان کا کردار کلیدی رہا ہے ہمارے ہاں قوم گجر کو ایک منظم قوم سمجھا جاتا ہے جس کا واضح ثبوت اس قوم کے اندر تنظیم سازی ہے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باوجود قوم گجر ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہیں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ملاکنڈ ڈویژن میں قوم گجر کے آپس میں اتحاد و اتفاق کے حوالے سے کافی ہم آہنگی پائی جتی ہے جو دیگر لوگوں کیلئے قابل تقلید ہے قوم گجر کی ذیلی تنظیم جو نوجوانوں پر مشتمل ہیں گجر یوتھ فورم اس وقت پورے ملک میں ایک فعال تنظیم ہے اور اس تنظیم میں زیادہ تر تعلیم یافتہ نوجوانوں ہے اس تنظیم سے وابستہ افراد اعلیٰ تعلیم یافتہ اور با صلاحیت افراد ہے ملاکنڈ ڈویژن میں قوم گجر کا ایک بڑا بیٹھک تحصیل کبل کے گاؤں مہک میں ہوا

جس میں قوم گجر سے تعلق رکھنے والے افراد اور ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی قوم گجر کے اس بیٹھک میں قوم گجر سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شخصیت اور اپنے قوم کیساتھ والہانہ محبت رکھنے والے فخر قوم گجر حاجی رضا خان کو قوم گجر ملاکنڈ ڈویژن کیلئے سردار قوم گجر کے خطاب سے نوازا گیا اور اس بڑے تقریب میں ان کو گجر قوم کی روایتی لونگی اور چغہ جوتے بھی پہنائے گئے ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور پنڈال میں موجود لوگوں نے حاجی رضا خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا قوم گجر کا یہ ایک بڑا جرگہ تھا جس میں حاجی رضا خان کو ملاکنڈ ڈویژن کے گجر قوم کیلئے ایک خدمتگار مقرر کیا گیا اس سے قبل حاجی رضا خان کا شموزئ پل پر والہانہ استقبال کیا گیا اور ہزاروں افراد ان کے استقبال کیلئے موجود تھے حاجی رضا خان کو ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے گئے سیکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں ان کو ان کی رہائش گاہ اور جلسہ گاہ مہک لایا گیا راستے میں ان کو خوش آمدیدکہنے کیلئے کثیر تعداد میں مختلف مقامات پر لوگ کھڑے تھے اور پورے راستے میں خیر مقدم کے بینرز لگائے گئے تھے

حاجی رضا خان کا شاندار استقبال کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گجر قوم ان کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت رکھتی ہے حاجی رضا خان کے استقبال کرنے والوں میں قوم گجر کے بزرگوں کے ساتھ ساتھ ہر عمر کے لوگ شامل تھے جنہوں نے حاجی رضا خان کو سینے سے لگایا پروگرام کے انعقاد میں قوم گجر کے سرکردہ شخصیت اور اس قوم سے محبت رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور خاکسار انسان ڈاکٹر شفیق احمد نے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ قوم گجر کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں ڈاکٹر شفیق احمد اور ان کے خاندان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیاجا سکتا قوم گجر سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کی ایک الگ تاریخ ہے تاہم حاجی رضا خان کو قوم سردار گجر کے خطاب سے نوازنے کیلئے جس تقریب کا اہتمام ہوا تھا اس میں اس قوم سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ تمام لوگ حاجی رضا خان کو ملاکنڈ ڈویژن کیلئے جس عہدے پر فائز کیا جا رہا تھا وہ سب اس پر خوش تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوجر قوم کے مشران وعہدیداروں چوہدری معظم علی زاہد ، شہریار امیر زیب باچہ ،شہزاد گوجر ، چوہدری یسین، سرفراز خان ، ڈاکٹر شفیق احمد ، ملک عقل زادہ ، حاجی غلام اللہ ، حاجی جلات خان ، فضل الرحمان ، ملک رضا خان ، انجینئر کامل خان ، مدامت خان ، سید اکبر خان ، جہانزیب لالہ ، پروفیسر سرزمین ، شیر محمد خان ایڈوکیٹ ، سردار چیچی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم گوجر ایک عظیم اور تاریخی قوم ہے ملک کیلئے اس قوم کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ قوم گوجرکسی کی غلام نہیں ہے اور اس قوم نے آزادی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اس عظیم قوم کو قیام پاکستان میں ایک کلیدی کردار رہا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے انے والی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا کیونکہ علم حاصل کئے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ قوم گوجر کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متحدہ کرنے کا عمل خوش آئند ہے گوجر یوتھ فورم کے پلیٹ فارم سے مظلوموں اور بے بس لوگوں کو حقوق کے حصول اور مسائل کا حل کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے انہوں نے سردار قوم گوجر حاجی رضا خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جلسہ سے سردار قوم گوجر حاجی رضا خان گوجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم گوجر کی طرف سے مجھ پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے انشاء اللہ اپنے قوم کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور آج میرے کندھوں پر میرے قوم نے جو ذمہ داری رکھ دی ہے کوشش کریں گے ان ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرسکوں انہو ں نے کہا کہ ابھی تک میں ایک عام شخص کی حیثیت سے رہا آج کے بعد گوجر یوتھ فورم کی طرف سے مجھے ذمہ داریاں سونپی گئی ہے خود کو اس دائرہ کے اندر رہنے کی کوشش کرونگا گوجر قوم کو اتحاد واتفاق میں اپنا بھرپور کر دار ادا کریں گے اپس میں اتحاد واتفاق ہی وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اب قوم کو حقوق کے حصول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور مجھے جو عزت دی گئی ہے میں اس پر ان تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے قوم تورغر کے گوجر قوم کے ساتھ ہونے والی زیارتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی ۔

6,075 total views, no views today



