پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کمیشن کے مستقل ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے، کابینہ نے کمیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے اور مستقل کو ایڈجسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن کے اثاثہ جات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔
1,367 total views, no views today
Comments



