سوات، سوات کے تحصیل کبل کے مختلف محلے ایک مرتبہ پھر تاریکی میں ڈوب گئے، اپنے مدد اپ کے تحت مرمت ہونے والا ٹرانسفارمر جل گیا، عوام کو پانی سمیت دیگر مشکلات کا سامنا، تحصیل کبل کے چار محلہ جات حاجیانو بابا، کس، بانڈی چوک ، مشیر اباد، اور شاہدرہ میں ایک مرتبہ پھرلوگ تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں،
ان محلوں کے عوام نے ایک ہفتہ قبل ناکارہ ٹرانسفارمر کو اپنی مدد اپ کے تحت مرمت کیا تھا، لیکن ایک ہفتہ کام کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر وہ ٹرانسفارمر خراب ہوکر ناکارہ ہو چکا ہے، علاقوں کے عوام پینے کے پانی سمیت دیگر مشکلات کا شکار ہے، گزشتہ رات ان محلوں کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر محکمہ واپڈا ،ممبران اسمبلی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ، اس موقع پر مشتعل عوام نے کہا کہ ممبران اسمبلی عوامی مسائل کو بھول کر اسلام اباد میں دھرنے دے رہے ہیں جبکہ یہاں پر عوام کو بنیادی سہولیات بھی نہیں مل رہی ، انہوں نے ممبران اسمبلی اور محکمہ واپڈا سے مطالبہ کیا کہ اگر ایک دن میں ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں ہوا تو بھر احتجاج کیا جائے گا۔
389 total views, no views today


