حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔اجلاس میں ملک کی امن وامان اور معاشی صورت حال پر بھی غور کیا گیا، حکومت کے100 روزہ پلان پر وزارتوں اور وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی کابینہ کو 100 روزہ پلان کے اہداف کے حصول پر مشیر ارباب شہزاد نے بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے 100 روزہ پلان پرعمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعظم آج شام تقریب میں 100 روزہ پلان کی کامیابیوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
1,664 total views, no views today
Comments



