سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک خیبر پختونخوا ڈاکٹر فہیم محمد خان نے کہا ہے کہ ہنر روزگار کی ضمانت ہے ، وزیر اعظم ہنرمند پاکستان پروگرام سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں ، ا س سلسلے میں طلباء و طالبات کو سکالر شپ اور کٹس بھی دی جارہی ہے ، ان خیالات کا انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سوات میں بیوٹیشن ، پلمبنگ ، الیکٹریشن ، ویلڈنگ ، ڈریس میکنگ ، کوکنگ اور ووڈ ورک کے تربیت مکمل کرنے والے 21پوزیشن ہولڈرز میں 25ہزار ، 20ہزار اور 15ہزار روپے کے انعامی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہنر سیکھنے میں طلباء دلچسپی لے رہے ہیں اب تک صوبہ خیبر پختونخوا میں چالیس ہزار سے زائد لوگوں نے تربیت حاصل کی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر وزیر اعظم کے یوتھ سکل پروگرام میں طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے کہا کہ طلباء کو روزگار کی فراہمی کے لئے طلباء پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ نیوٹیک کی کاوشیں وزیر اعظم کے روزگار سکیم کے وژن کے عین مطابق ہے اور اس کے لئے یہ پہلی سیڑھی ہے ، انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں ہمارا تین لاکھ تک ورک فورس ہے ۔
1,428 total views, no views today
Comments



