مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)یونین کونسل گل کدہ کے عوام نے تحصیل کونسل کی نشست کیلئے نامزدامیدوارنوجوان صحافی پرویزعالم پاپا کیلئے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغازکردیا،گھرگھر اورہر فرد کے ساتھ رابطے شروع،لوگو ں نے الیکشن کے روز پرویز عالم پاپا کے حق میں فیصلہ دینے کی یقین دہانی کرائی،تفصیلات کے مطابق سوات میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے نوجوان صحافی پرویز عالم پاپا کی کامیابی کیلئے یونین کونسل گل کدہ،خواجہ آباد،شریف آباد اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے انتخابی مہم شروع کردی اور اس سلسلے میں وہ ووٹروں سے رابطے کررہے ہیں ،مہم کے دوران اہل علاقہ نے پرویزعالم پاپا کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس حوالے سے تحصیل نشست کیلئے نامزدامیدوار نوجوان صحافی پرویز عالم پاپا نے کہاہے کہ اہل علاقہ کا جذبہ دیکھ کر ان کے حوصلے اورارادے مزید مضبوط اوربلند ہوگئے ہیں اورخدمت کاجو مشن لے کر میدان میں نکلا ہوں عوام ہی کے تعاؤن سے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہاکہ وہ سیاست نہیں خدمت کررہے ہیں اور اس مقصد کیلئے خالی خولی نعروں اوردعوؤں پر نہیں بلکہ عملی کام اورقدامات پر یقین رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل اورمشکلات سے اچھی طرح آگاہ ہوں جن کے حل اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے الیکشن لڑرہاہوں موقع ملا تو پوری یونین کونسل کو تعمیروترقی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے،انہوں نے کہاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی،علاقے کی صفائی ستھرائی اوردیگر مسائل کے حل کیلئے پہلی فرصت میں اقدامات اٹھائیں گے،انہوں نے یونین کونسل کے عوام کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ عوام کے تعاؤن سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔
1,306 total views, no views today



