مینگورہ ( سوات نیوزڈاٹ کام)حسین علی کو پشاور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، توقع رکھتے ہیں کہ مو صوف ماضی کی طرح اب بھی اپنی صلاحیتوں کے بدولت اپنا لوہا منوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ قسمت علی صدر سوات جم خانہ کرکٹ ایسوسی ایشن سوات اور حبیب الرحمن کپتان سوات جم خانہ کرکٹ ایسوسی ایشن سوات نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ حسین علی نے ماضی میں کرکٹ کے میدان میں بہترین خدمات انجام دیئے ہیں اور علاقے کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں میں ہر قسم کی مدد کی ہے۔ ہم حسین کو علی کو پشاور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ موصوف ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی علاقے کی نمائندگی اچھی طریقے سے کریں گے اور علاقے کے نوجوانوں کی خدمات میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
2,031 total views, no views today



