کبل،اسپیشل پولیس فورس کو ریگولر پولیس کی طرح ونٹر پیکیج اور دیگر مراعات فراہم کیا جائے ، مراعات سے محروم 15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر ڈیوٹی انجام دینے والے اسپیشل پولیس فورس کے اہلکار مشکلات سے دوچار ، تفصیلات کے مطابق سوات میں تعینات اسپیشل
پولیس فورس امن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار کررہے ہیں 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ میں مذکورہ فورس کے اہلکار سخت مقامات پر ڈیوٹیاں انجام دے کر بمشکل اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کررہے ہیں ، بتایا جاتا ہے کہ ریگولر پولیس کو ونٹر پیکیج میں جیکٹس ، جرسیاں ، جوتے ، وردیاں اور جرابیں وغیرہ فراہم کئے جارہے ہیں لہٰذا اسپیشل پولیس فورس کو بھی اس پیکیج میں شامل کیا جائے سردیوں میں یکسوئی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے سکیں ، صوبائی حکومت سمیت آئی جی پی ، ڈی آئی جی نوٹس لے کر اسپیشل پولیس فورس کے لئے ونٹر پیکیج سمیت مراعات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
451 total views, no views today


