بریکوٹ، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کے تحت سوات میں نئے سٹاف کی تعیناتی کے لئے ٹیسٹ و انٹر یوز مکمل ہو گئے ہیں ۔ضلع میں نئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی سے ایک طر ف سٹاف کی کمی کسی حد تک پورا ہو جائے گی
جبکہ دوسری طرف عوام کو صحت سے متعلق معلومات اور مفت سہولیات ان کے گھر کے دہلز پر پہنچنے میں اضافہ ہو جائے گا ۔لیڈی ہیلتھ ورکر ز کے ٹیسٹ اور انٹر یو زمیں میرٹ کا بھر پور خیال رکھا گیا اور اس کے لئے خصوصی اور ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے تھے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان اور انچارج لیڈی ہیلتھ ورکرپروگرام ضلع سوات ڈاکٹر محمد نعیم خان (تمغہ امتیاز) نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ نئے پوسٹوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی سے سوات کے ساٹھ فیصد آبادی کو بنیادی صحت کی سہولیات پہنچنا شروع ہوجائے گا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ٹیسٹ اور انٹرویو کے دوران ہر مرکز صحت جو کہ امتحانی مراکز تھے پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تھی تاکہ کسی کے ساتھ کوئی بے انصافی نہ ہو جائے اور میرٹ پر تمام مراحل مکمل ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر ز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ سوات میں پولیو مہم ،ڈینگی وائرس یا دوسرے صحت سے متعلق مہم ہوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ان مہموں میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی روٹین کی ڈیوٹی بھی بطریقہ احسن سرانجام دی ہیں ۔
447 total views, no views today


