سوات,سوات میں مزید چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ، متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو اسی سے تجاوز کرگئی، سوات کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سیدو شریف انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،
جس کے بعد گزشتہ دو مہینوں کے دوران اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو اسی سے تجاوز کر گئی ہے، انتطامیہ کے مطابق اس وقت چھ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہے جن میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں جبکہ باقی مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کیا جا چکا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کیلئے الگ وارڈ بنایا گیا جہاں پر ان کو طبی امداد فری دی جارہی ہے۔
387 total views, no views today
Comments


