سوات، سوات کے سیدو شریف ہسپتال کیلئے برطانیہ کے ادارے رائل سوسائٹی نے ملالہ یوسفزئی کے توسط سے 25 لاکھ روپئے مالیت کے طبی الات فراہم کردیئے،اس سلسلے میں سیدوشریف ہسپتال میں تقریب کا ہتمام کیا گیا، جس میں طبی الات کو سیدوشریف ہسپتال کے انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، طبی الات میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کے الات، ایکسرے، ای سی جی مشین اور دیگر سامان شامل ہیں،
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا کہ بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں بھی غیر حکومتی ادارے حکومت کے ساتھ مل کرعوام کی خدمت کرتے ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی خدمت کرنا عوامی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہیں او ر وہ ایسے تمام اداروں کے حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، انہوں نے اس موقع پر گلوبل فیس کونسل ، ملالہ یوسفزئی اور رائل سوسائٹی اف میڈسن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سید وسنٹر ہسپتال کو طبی الات فراہم کئے، س موقع پر گلوبل فیس کونسل پاکستان کے صدر احمدشاہ نے کہاکہ سوات کے عوام کے لئے رائل سوسائٹی کی مالی اعلان اور ملالہ یوسفزئی کی طرف سے وہی رقم سیدوشریف ہسپتال کے لئے عطیہ کرنا ملالہ یوسفزئی اور ضیاالدین یوسفزئی کی سواتی عوام کے ساتھ محبت کا اظہارہے جس پر وہ سواتی عوام کے طرف سے ان کا شکریہ اداکرتے ہیں ،اس سے پہلے گلوبل پیس کونسل کے نمائندے فضل مولا زاہد نے کہاکہ رائل سوسائٹی آف میڈسن انگلینڈ نے سوات کے لئے ملالہ یوسفزئی کے توسط سے رقم فراہم کی جن پر گلوبل پیس کونسل نے شفاف طریقے سے سنٹر ہسپتال کے ڈاکٹرں کے ڈیمانڈ کے مطابق طبی الات خریدکردینے کا فیصلہ کیا جن میں گلوبل پیس کونسل کے تمام ارکان نے اپنا کردار ادا کیا،سیدو شریف ہسپتال اور گلوبل پیس کونسل پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے جس کے تحت ہسپتال کو عطیہ کئے گئے سامان کے ذریعے تمام افراد کا مفت علاج کیا جا ئیگا۔
606 total views, no views today


