مینگورہ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ مینگورہ شہر کے سڑکوں گلی کوچوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے شہر کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مینگورہ شہرکے مختلف علاقوں جن میں جنازگاہ ملوک آباد روڈ، کانڑہ بابا روڈ اور ملابابا روڈ کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیاتھا کہ شہرکوخوبصورت بنانے میں تمام رکاوٹیں دورکی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام نو یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام جاری ہے خصوصاً عوام کو پینے کی صاف پانی کے فراہمی سڑکوں اورگلی کوچوں کی مرمت پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کانڑہ بابا روڈ کے افتتاح کے موقع پر یوسی نیوکلے کے صدر شوکت علی ، اسحاق خان ، محمد علی ، امن خان اوردیگر موجود تھے اس کے علاوہ جناز گاہ تاملوک آباد روڈ کے مرمت کے افتتاح کے موقع پر یوسی کے عہدیداروں اورفضل الرحمن ، امجد علی اوردیگر عہدیدار جبکہ ملابابا روڈ کے افتتاح کاموقع پر یونین کونسل عہدیدار موجود تھے ۔ جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما امان اللہ خان بھی وجود تھے ایم پی اے نے تینوں روڈ ز کاافتتاح کیا اس کے علاوہ گراسی گراؤنڈ تاجنرل بس سٹینڈ روڈ بھی مرمت کی جائیگی منصوبے پر چارکروڑروپے لاگت آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پانی کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جبکہ دیگر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہونیوالا ہے جس میں مین شاہراہوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہ اکہ شہریوں کو درپیش تمام مسائل کاحل میری ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ علاقے کے لوگ، پی ٹی آئی کے کارکن سب مل کر حکومت سے تعاؤن کریں۔ تاکہ ترقیاتی کام جاری ہو اورعوام کے مسائل حل ہوجائے۔
930 total views, no views today


