مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )حکومت کی بلند وابالا دعوے اور زمینی حقائق گورنمنٹ پرائمر ی سکول شکردرہ میں 300سے زیادہ طلباء کی چھ کلاسیں اور صرف ایک ہیڈ ماسٹر کیساتھ دو اساتذہ تعلیمی میدان میں انقلاب لانے والوں کی کارکردگی پرسوال سکول کی طلباء کسی بھی وقت اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے والی ہیں ذمہ داروں سے اساتذہ سمیت دیگر سہولیات دینے کا مطالبہ تفصیلات کی موجودہ صوبائی حکومت کے بلند وبالا دعووں اور تعلیم کی میدان میں پہلی بار تاریخی انقلاب لانے والوں کیلئے مٹہ تحصیل کی علاقہ شکردرہ میں زمینی حقائق کچھ اور ہیں موصول اطلاعات کی مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول شکردرہ میں اس وقت 300سے زیادہ طلباء کی چھ کلاسوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے جبکہ ان 300طلباء اور چھ کلاسوں کیلئے اس وقت سکول میں ایک ہیڈ ماسٹر کیساتھ دو اساتذہ موجود ہے جو تعلیم کی میدان میں انقلاب لانے والوں کی کارکردگی پر ایک سوال ہے اور زمینی حقائق کی منہ بولتا ثبوت ہیں ادھر سکول کی بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جب پولیوں مہم میں ہر بار سکول سے ایک استاد پولیوں مہم میں شامل کرکے پھر 300طلباء کیلئے سکول میں پھر ایک استاد ڈیوٹی دیتے ہیں جو باکمال لوگوں کی لاجواب کام کی زندہ نشانی ہوتی ہیں ادھر موصول اطلاعات کی مطابق سکول کی سینکڑوں بچے اپنے جائز مطالبات کیلئے کسی بھی وقت سڑکوں پر نکلنے کیلئے سوچ رہے ہیں عوامی حلقوں اور اہل علاقہ نے حکومت وقت سے سکول کیلئے اساتذہ اور دیگر ضروریات دینے کا مطالبہ کیا ہے
1,456 total views, no views today



