مینگورہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسرڈاکٹرسیدعلی خان نے کہا ہے کہ سوات میں ڈینگی سے اموات کا کوئی خطرہ نہیں ،اس وباء سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے ،پچھلے سال کے نسبت اس سال ڈینگی کیسزکی شرح نہ ہونے کے برابر ہے تاہم صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے تعاؤن سے محکمہ صحت ڈینگی کی روک تھام اورمکمل خاتمہ کیلئے متحرک ہے،وہ گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پر ڈاکٹرخالداقبال،ڈاکٹرفہیم حسن خان اورمحکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹرحیدرعلی خان بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے کہاکہ سال 2013میں ڈینگی کے 6376کیسزسامنے آئے تھے جبکہ 25اموات ہوئی تھیں تاہم اس سال کل 202کیسزسامنے آ ئے ہیں اورکوئی بھی شخص ڈینگی سے جاں بحق نہیں ہوا ہے ،انہوں نے کہاکہ اگرڈینگی کے حوالے سے پچھلے سال کی صورتحال کا موازنہ موجودہ صورتحال سے کیا جائے تو اس سال ڈینگی کے کیسزنہ ہونے کے برابر ہیں جو محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ ،عوامی نمائندوں اورسول سوسائٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے اس سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت اب بھی ڈینگی کی روک تھام کیلئے مسلسل متحر ک ہے اورجہاں سے ڈینگی کیس کی اطلاع ملتی ہے وہاں پر فوری طورپر ٹیم جاکر لاروا تلف کرتی ہے تاہم اس سلسلے میں عوام کے تعاؤن کی ضرورت ہے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں اورآس پاس کے ماحول کو صاف ستھرارکھیں اورخصوصاََ پانی کو کھڑانہیں ہونے دیں اس سے نہ صرف ڈینگی سے بلکہ دیگرامراض سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
857 total views, no views today


