اسلام آباد(سوات نیوزڈاٹ کام) :وزارت مذہبی امور اورسعودی محکمہ حج میں کامیاب مذاکرات کے مطابق پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال پونے 2 لاکھ کے قریب پاکستانفریضہ حج کی ادائیگی کو جاتے ہیں تاہم ایک بڑی تعداد ہرسال اس مذہبی فریضے سے محروم رہ جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ ہے۔ہر سال لاکھوں پاکستانی حج کے لیے درخواستیں جمع کرواتے ہیں تاہم قرعہ اندازی کے بعد ان خوش نصیبوں کو چنا جاتا ہے جو حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔اس باعث ہر سال ہزاروں خواہشمند افراد ، خواہش اور وسائل کے ہوتے ہوئے بھی حج پر نہیں جا پاتے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزارت مذہبی امور اور سعودیوزارت حج میں مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں۔
حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد 2019 میں 184210افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ مزید 20 ہزار کا کوٹہ بڑھانے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سعودی وزیر حج و عمرہ شاہ سلمان سے درخواست کریں گے۔2019 میں 35 ہزار سندھی عازمین حج بغیر امیگریشن سعودی عرب جائیں گے جبکہ تمام حاجی ای ویزہ سسٹم کے تحت سعودی عرب جائیں گے ،علاوہ ازیں پاکستان کو روڈ ٹو مکہ کے منصوبے میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔حج 2019 کے حوالے سے ہونے والے معاہدے پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور سعودی وزیر حج و عمرہ نے دستخط کئیے۔ا
2,144 total views, no views today



