سوات(سوت نیوزڈاٹ کام )ضلعی پولیس آفیسرمحمد سلیمان خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد ریاض خان ،ڈی ایس پی سرکل پٹن اورنگریب خان، ایس ایچ او تھانہ پٹن خلیل الرحمان خان،ہمراہ ایلیٹ کمانڈوز،پولیس دستوں نے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے خاطر علاقہ پٹن سنگائی،مزو میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔ اس موقع پر گھر گھر مشتبہ افراد کی تلاشی کرتے ہوئے لقمان ولد محمد گل قوم سینہ خیل سکنہ پٹن سے ایک پستول 30بور 9عدد کارتوس، لعل محمد ولد عبدالصمد خان قوم سینہ خیل سکنہ پٹن سے ایک پستول 30بور 25 عدد کارتوس ، شیرذادہ ولد دیدار قوم بیگوخیل سکنہ پٹن سے آدھا کلو گن پاوڈر دو میٹر سیفٹی فیوز برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا اسی طرح
دوران تلاشی مجرمان اشتہاری عبدالرحمان ولد مجو قوم شمال خیل سکنہ سنگائی پٹن کےگھر سے 02 عدد میگزین کلاشنکوف معہ 39 عدد کارتوس 7.62 بور ، ہمایوں ولد سوال قوم شمال خیل سکنہ سنگائی پٹن کے گھر سے دوران تلاشی ایک ضرب پستول 30 بور معہ ایک عدد خالی میگزین کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمات درج کی۔
اسی طرح ایک اور کاروائی میں ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے خوفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ دوبیر نے چکئی چیک پوسٹ گاڑی پر ٹرک نمبر 3738_Cسوات کو چیک روکا دوران چیکنگ ٹرک کے باڈی میں چمڑوں کے نیچے چھپائے گئی عمارتی لکڑ 34 نگ مختلف سائیز کے بطرف بشام لے جا رہے تھے برآمد کی گئی۔ جبکہ ملزمان
1۔محمد افضل خاں ولد محمد یوسف سکنہ دوبیر،۔زاہد خان ولد گلشن خان سکنہ سوات،خلیل خان ولد ولی الرحمان سکنہ سوات کو گرفتار کر کے ٹرک کو حوالہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کیا گیا۔ جبکہ ملزمان کو 54/109 ض ف کے تحت تھانہ دوبیر میں بند سلاسل کیا۔
1,464 total views, no views today



