سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سیدوشریف ہسپتال پر قبضہ کا انکشاف، ضلعی انتظامیہ ہسپتال کی زمین پر پٹوارخانہ تعمیر کررہی ہے، محکمہ صحت کو نظر انداز کرنے پر سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ حکام کو خطوط ارسال کردیئے گئے ، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سیدو شریف کے اراضی پر ضلعی انتظامیہ سرکاری پٹوارخانہ تعمیر کررہی ہے، جس کیخلاف محکمہ صحت سوات نے سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ حکام کو خطوط ارسال کردیئے ہیں ، اس حوالے سے ڈی سی سوات کا کہنا ہے کہ زرعی اراضی متنازعہ ہے، ڈی سی ثاقب نثار کے مطابق محکمہ صحت سوات کو درخواست دینے کا کہا ہوا ہے ، لیکن ابھی تک ان کا جواب نہیں ملا ہے، جبکہ پٹوارخانہ کی تعمیراتی کام کو بھی روک دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام کی درخواست کا انتظار کررہے ہیں ، ڈیمارکیشن کے بعد معلوم ہوجائیگا کہ اراضی کس کی ہے، تاہم ابتدائی طورپٹوارخانے کا تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔
1,421 total views, no views today



