سوات(نمائندہ خصوصی)جہانزیب کالج شعبہ بی ایس انگلش کے طلبہ کا وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کلین اینڈ گرین مہم میں مختلف طلبہ نے حصہ لے کر مختلف مقامات کی صفائی مہم میں حصہ لیااس مہم کے تحت کالج کالونی اور دیگر مقامات میں اس مہم میں طلبہ نے بھرپور حصہ لے کر اس کا آغاز کیااس موقع پر انگلش ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین محمد سلیم نے کہا کہ اسلام ہمیں صفائی کا درس دیتا ہے اورمحمد ﷺنے چودہ سو سال قبل ہمیں عملی طور پر کرکے دیکھایاہے انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے جس کو ہر انسان اپنی زندگی کا حصہ بنائے صاف ستھرا ماحو ل میں انسان تسکین محسوس کرتا ہے اس ویژن کے تحت آنے والے وقتوں کے لئے سود مند ثابت ہوگی جہانزیب کالج کے طلبہ کو اس قسم کے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے اور طلبہ میں اس حوالے سے آگاہی پیدا ہوجاتی ہے.
1,838 total views, no views today
Comments



