سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف عدالتوں میں کیا گھسیٹے گئے کہ بہت سے ساتھیوں نے اپنی راہیں محدود کردیں، پہلے ایک دو پیشیوں پر جانے والوں نے اہستہ اہستہ جانا ہی چھوڑ دیا ، لیکن سوات سے تعلق رکھنے والی سابقہ ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کے بیٹے میاں گل عمر فاروق مشکل کے اس سفر میں ثابت قدم ثابت ہوئے اور ہر پیشی پر اپنے قائد کے استقبال کیلئے موجود ہوتے ہیں۔ میاںگل عمر فاروق احتساب عدالت میں نواز شریف کے پیشی کے موقع پر موجود ہوتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے سوات نیوزڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک مرتبہ کسی کیساتھ ہاتھ ملادیتے ہیں تو پھر مرتے دم تک وہ ہاتھ واپس نہیں لیتے ، مشکل کے اس دور میں نواز شریف کو تہنا نہیں چھوڑین گے، یہ اصول ہمارے باپ دادا کے زمانے سے چلا ارہا ہے اور میں بھی انہی اصولوں پر سختی سے کاربند رہونگا، جب ان سے پوچھا گیا کہ سوات اور صوبے کے کابینہ نوازشریف سے یک جہتی کیلئے احتساب عدالت نہیں اتے پھر اپ کیوں اتے ہیں، تومیانگل عمر فاروق نے کہا کہ یہی تو بات ہے کہ جب اچھا وقت تھا تو ساری لیڈرشپ نوازشریف کے اگے پیچھے تھی لیکن جب براوقت ہے تو پارٹی کے صوبائی صدر سمیت کوئی بھی احتساب عدالت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور میں نے اس وقت ن لیگ میں شمولیت اختیار کی جب لوگ ن لیگ کو چھوڑ کر جارہے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائیگا اور انشائ اللہ اگلی باری پھر شیر کی ہوگی اور شیر ہی سرخرو ہو کر نکلے گا۔
1,594 total views, no views today



