سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما روح الامین لالا نے بلاؤل بھٹوکیخلاف افواہوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کارکن اور عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں ،ملک کے آئندہ وزیر اعظم بلاؤل بھٹو ہوں گے،بھٹوں خاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک وقوم کیلئے قربانیوں دی ہیں اور آئندہ کیلئے بھی قربانیاں دینے کو تیار ہیں، پی پی پی نے عوام کیلئے جو کچھ کیا ہے وہ کسی بھی پارٹی نے نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کی ہمدردیاں بلاؤل اورپی پی پی کے ساتھ ہیں ،راستے میں کسی قسم کی رکاؤٹ برداشت نہیں کی جائے گی،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پارٹی کے دیگر قائدین اور کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے کہاکہ اس وقت بلاؤل کیخلاف مختلف افواہیں پھیلی ہوئی ہیں جن کا حقیقت کیساتھ کو ئی تعلق نہیں ،بلاؤل ایک معصوم ہے جن کا تعلق شہیدوں کے خاندان کے ساتھ ہے ،بلاؤل کے دل میں عوام کیلئے محبت اور خدمت کا جذبہ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ عوام بھی ان کے ساتھ محبت کرتے ہیں اوران کا ساتھ دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم امن ،جمہوریت اور استحکام کے پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں اوردوسروں کو بھی محبت کا پیغام دیتے ہیں،بلاؤل عوام کے درمیان رہنا چاہتے ہیں اورعوام کی بھی خواہش ہے کہ بلاؤل ان کے درمیان رہے ،عوام اور بلاؤل کے اس تعلق کو افواہوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا، ،انہوں نے کہاکہ سو دن میں تبدیلی لانے والوں کو بھی عوام نے دیکھا ،مہنگائی،بے روزگاری اور مختلف مسائل اور مشکلات کی شکل میں لوگوں نے تبدیلی محسوس کی ہے جس کی وجہ عوام کا موجودہ حکومت پر سے اعتماد اٹھا گیا ہے اوراسے ایک ناکام حکومت قراردیاہے،انہوں نے کہاکہ آئندہ دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاؤل اس ملک کا وزیر اعظم ہوگاکیونکہ یہی پارٹی کارکنوں اور عوام کی دلی خواہش ہے،اس موقع پرممتازخان،حاجی انورخان،خورشید خان،سجاد،تاج محمد خان،زاہدالحق،اورنگزیب اور پارٹی کے دیگر قائدین اور کارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجود تھی۔
1,068 total views, no views today



