بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی خان نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اس موذی مرض کے خلاف اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پولیووائر س کی وجہ سے ہم بین الاقوامی سطح پر بدنام ہورہے ہیں ۔حکومت بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور اس وائرس سے ملک کو پاک و صاف کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں کیونکہ مارچ میں ہونے والے پولیو مہم میں حصہ لینے والے رضا کاروں کو ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا ہے فوری طور پر انہیں بقایاجات ادا کی جائے ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مستقلی پر عملی اقدامات شروع کئے جائیں ۔پولیو ٹیموں کو تحفظ دیا جائے جبکہ حادثے کی صورت میں انہیں خصوصی مراعات کا اعلان کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور معاشرے کے دیگر مختلف مکتب فکر کے لوگ اس میں مہم میں خصوصی دلچسپی لیں ۔سوات میں ہر مہم کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جس کی واضح ثبوت یہ ہے کہ آج تک سوات میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خلاف مساجد کے امام ،سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام اور دیگر تعلیم یافتہ نوجوان پولیو وائرس کے خاتمے میں اہم کردار اد ا کرسکتے ہیں میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ مستقبل کا پاکستان صحت مند و توانا ہواور صحت مند نوجوان ہی ترقی کا راز ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ حکومت پولیو قطروں سے انکاری والدین کے خلاف قانونی سازی کریں تاکہ جو والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطروں سے انکار کرتے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔انشاء اللہ پولیو ٹیم کے ساتھ ہماری ہر قسم تعاون ہو گا اور ان کے ساتھ ہم شانہ بشانہ ہوں گے
914 total views, no views today


