سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام) سوات میں بلدیاتی /ضمنی انتخابات کو پر آمن بنانے کیلئے 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات سیکورٹی کے فل پروف انتظامات ،جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اجلاس منعقد ہوا ،کنٹرول روم بھی قائم، گذشتہ روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر کے آفس میں سوات میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اعلیٰ سطی اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور ایس پی خانخیل خان نے شرکت کی اس موقع پر سید اشفاق انور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں دس ضلعی، دو تحصیل اور تین نیبر ہوڈ کونسل پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ،جس کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔اور تین ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔جس میں خواتین اہلکار ،لیویز ،ایلیٹ فورس سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی شامل ہے جبکہ انتخابات کے روز پولنگ سٹیشن میں جانے کیلئے ورک تھر وگیٹ بھی لگائے جائینگے ۔اور سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کئے جائینگے اس موقع پر محمد سعید خان وزیر نے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم کے قیام اور سخت سیکورٹی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بلدیاتی ضمنی الیکشن کی خودنگرانی کرونگا ۔
986 total views, no views today



