سوات، ضلع سوات کے واحد مرکزی شہر منگورہ کے سڑکیں آج کل بے ہنگم ٹریفک کی وجہپ سے شہریوں کیلئے درد سربن چکا ہے، مینگورہ شہر عبور کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکا ہے ، سابق والی سوات نے مینگورہ کی سڑکیں 100/150گاڑیوں کیلئے بنائی تھی ، جس پر آج کل تیس چالیس ہزار گاڑیوں کی روزانہ گزر ہوتی ہے ، ہیتھ ریڑھیوں اور رکشوں کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے ،
یہی رکشوں والے اکثر کم عمر اور بغیر لائنسنس ہوتے ہیں ، ہیتھ ریڑیوں سے ٹریفک والے اکثر نظریں چلاتے ہیں ، ہر چوک پر 5سے 6پولیس اہلکار کھڑے ہوتے ہیں جو محض خانی پری کرنے کھڑے ہوتے ہیں ٹریفک کے روانگی سے ان کا کوئی سروکار نہیں۔دکانداروں نے اپنے دکان کے آگے ہیتھ ریڑیاں کھڑی کی ہے جن سے باقاعدہ کرایہ لیتے ہیں مینگورہ شہر کے ٹریفک کے مسائل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام اڈے بمشکل جنرل بس سٹینڈ شہر سے باہر منتقل کیا جائے ، سبزی منڈی کی وجہ سے ہیتھ ریڑیوں کی بھرکار کا واحد علاج یہ ہے کہ بائی پاس کے قریب سبزی منڈی منتقل کی جائے ، پولیس کو چایئے کہ بلا لائنسنس رکشہ اور ہیتھ ریڑیوں کو دیکھتے ہی چالان کرکے بند کیا جائے ، ہر قسم تجاویزات ہٹانے کیلئے میونسپل کمیٹی حرکت میں آنی چایئے ، جو کہ فی الحال خواب خرگوش سوئی ہے ، کمیٹی کے اکثر ملازمین ایم پی اے اور سی ایم او کے ذاتی خدمت گزاری میں لگے ہوئے ہیں کمیٹی کے اکثر ملازمین صبح کے وقت دونوں کے گیٹ پر کھڑے ہوتے ہیں ، شہر میں ہر قسم کی کھدائی پر پابندی لگا دی جائے اگر ضروری کھدائی کرنی پڑے تو انتظامیہ فوراً کام مکمل کرواکر سڑکیں مرمت کر و دیا کریں ، مینگورہ ، پانڑ ، فضاگٹ روڈ ،ملوک آباد رو ڈ جنرل بس سٹینڈ سے لیکر لنڈاکی تک روڈ عمل ختم ہوچکی ہے اور کچی روڈ سے بھی برتر ہے ، تحریک انصاف کی حکومت سوات کے عوام سے انصاف کرنے سے کیوں نظریں چرا رہی ہے ، ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے ، کیا یہ سوات کے عوام کو تحریک انصاف پر اعتماد کا انعام ہے اور جواب ہاں میں ہے تو سوات کے عوام روایتی بددعا ؤں پر ہی گزارہ کرلیں ، لہذا حکام بالا سواتی عوام کے مشکلات ومسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری توجہ دیں ،
502 total views, no views today


