سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے کل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا، الیکشن کمیشن اف پاکستان کے مطابق سوات میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، سامان کی ترسیل کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے، انتخابی سامان متعلقہ پولنگ سٹیشن کو پہنچ گئے ہیں، اور عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح نو بجےسے شروع ہوگا اور بلاکسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، بلدیاتی ضمنی الیکشن ان حلقوں پر کرایا جارہا ہے جہاں پر کامیاب امیدواروں نے اپنے نشستوں سے استعفیٰ دیا تھا اور عام الیکشن میں حصہ لیا تھا، جس پر کل اتوار کے دن دوبارہ الیکشن کرایا جائیگا۔
1,080 total views, no views today
Comments



