سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، سوات کے دس ضلعی اور دو تحصیل نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، مختلف یونین کونسلوں کے عوام پولنگ سٹیشنوں کارخ کررہے ہین اور اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے میں مصروف ہیں۔
ڈی ائی جی سعید وزیر کے مطابق الیکشن کیلئے 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ خواتین ، الرٹ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ڈی پی او افس میں کنٹرول روم بھی قائم ہے تاکہ تمام پراسس کی نگرانی کی جاسکے۔
سوات میں الیکشن کیلئے مجموعی طور پر 143 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 66 مردوں، 56خواتین اور 21کمبائنڈ پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ وہ یونین کونسل اور تحصیل کونسل کے انتخابات ہیں جن کے کامیاب ہونے والے امیدوارمستعفیٰ ہوگئے تھے۔
1,092 total views, no views today



