سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں دس ضلعی اور دو تحصیل کونسل کے نتائج اگئے ، پی ٹی ائی کو بعض یونین کونسلوں میں شکست کا سامنا ، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سوات کے دس ضلعی کونسل کےا لیکشن کے نتائج اگئے ، یونین کونسل اتروڑ میں پی ٹی ائی امیدوار ملک محمد اقبال کو شکست یہ نشست اے این پی کے ملک دلدار نے 1399 ووٹ لیکرکو کامیابی ملی،اسی طرح یونین کونسل گلی باغ میں پی ایم ایل ن کے امیدوار سہراب خان نے 1564ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر ازاد امیدوار ریاض خان نے 760 ووٹ حاصل کئے ، یونین کونسل قمبر میں ضلعی نشست پرازاد امیدوار نثار نے کامیابی حاصل کییونین کونسل گوگدرہ میں اے این پی کے امیدوار نادر شاہ نے 1351 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر فیاض خان 525 ووٹ حاصل کرسکے، یونین کونسل سیدوشریف میں پی ٹی ائی کے امیدوار سہیل سلطان نے 1685 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر پختونخوا میپ کے امیدوار سید برہان نے 864 ووٹ حاصل کئے، یونین کونسل سنگوٹہ دنگرام میں پی ٹی ائی کے امیدوار فضل اکبر نے 1570 ووٹ لیکر پہلی جبکہ اے این پی کے سلطان روم نے 1035ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی، یونین کونسل کانجو میں اے این پی کے ملک فیاض نے1663 ووٹ سے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پرپی ٹی ائی فیصل شہزاد 600 ووٹ حاصل کئے ۔ یونین کونسل فیض اباد، امانکوٹ میں پی ایم ایل ن کے عمران نے پہلی جبکہ پی ٹی ائی کے امیدوار نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
یونین کونسل شین فتح پور میں پی ٹی ائی کے امیدوار رشید نے 1603 نے ووٹ لیکر پہلی پوزیشن جبکہ اے این پی کے زیاد باچہ نے 1530 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی۔یونین کونسل لنڈیکس میں پی ٹی ائی کے امیدوار فضل ربی راجہ نے 681 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسرے نمبر پر عمر علی نے 641ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
اسی طرح اوڈیگرام تحصیل کونسل میں پی ٹی ائی کے امیدوارسمیع اللہ نے 1580 ووٹ لیکر پہلی اور اے این پی کےامیدوار سیدنور علی شاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،اس نے 1061ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، اسی طرح تحصیل کونسل گل کدہ میں پی ٹی ائی کے امیدوار شہزاد شاہ نے 1191 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جبکہ اے این پی کے پرویز عالم پاپا نے 1159 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
1,018 total views, no views today



