سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختونخوا کے انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کا افتتاح آج سوات میں ہوگا ، خصوصی تقریب فارم ہاکی گراؤنڈ میں 10بجے منعقد ہوگی ، سپیشل سیکرٹری برائے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشدخان مہمان خصوصی ہوں گے ، صوبہ بھر سے چار ریجنز کے سینکڑوں کھلاڑی سوات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ، تقریب تقسیم انعامات 31دسمبر 2018 کو منعقد ہوگی ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سوات نواب علی خان کی زیر صدارت میں ایک اہم اجلاس ہیڈکوارٹر سکول نمبر 1مینگورہ میں منعقد ہوا ، جس میں لوکل سکول کے سربراہان نے شرکت کی اور صوبے بڑے ایونٹ انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد جاوید خان ، اے ڈی او فزیکل سوات شفیق الرحمن اور پرنسپلز نے تجاویز پیش کی اور مختلف امور کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ، ڈی ای او نواب علی خان نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم صوبے کے اس بڑے ایونٹ کو کامیاب بنائیں اور ہر ایک اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے بنائیں تاکہ کسی مشکلات کا سامنا نہ ہو ،اجلاس میں تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، بڑے ایونٹ کا افتتاح آج 10 بجے فارم ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی ، تقریب تقسیم انعامات 31دسمبر2018کو سوات میں منعقد ہوگی ۔
1,196 total views, 2 views today