مدین،ڈی ایس پی سلیم جدون نے اپنی ہی پولیس افیسر کو اسلحہ کی سمگلنگ میں گرفتار کرلیا، افیسر سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ، مدین پولیس سٹیشن کے رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر گل فراز ولد زرین خان سکنہ کاٹلنگ مردان مختلف طریقوں سے اپنی ٹرانسفر سوات کے سیاحتی علاقوں کو کرتا تھا، جس پر ڈی ایس پی مدین سلیم جدون کو شک ہوا ، کہ کیوں سب انسپکٹر بار بار اپنا تبادلہ بحرین، مدین اور دیگر علاقوں کو کرتا ہے، پچھلے روز
گل فراز ولد زرین خان سکنہ کاٹلنگ کو اسلحہ سمیت رنگے ہا تھوں گرفتار کر کے تھانہ حوالات میں بند کر کے تفشیش شروع کی تو ملزم سے تیس بور کا پستول اور چارسو عدد کارتوس برآمد کر دی یاد رہے کہ ملزم گل فراز گزشتہ تین سال سے پولس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر اپنے ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے اور قا نون کے وردی سے غلط فائدہ اٹھا کر اسلحہ سمگلنگ میں ملو ث رہے تھے، ڈی ایس پی سلیم جدون کے اس کاروائی کو عوام نے سہراتے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے آفسران کو اگر وطن عزیز میں تعنیات کیا جا ئے تو کوئی مائی کالال جرم نہیں کرسکے گا۔ ڈی ایس پی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ قا نون کے پاسداری کو ہر صورت بر قرار رکھیں گے اور جرائم پیشہ شخص کو اپنے زیر تعنیات علا قے میں برداشت نہیں کر سکتے۔
426 total views, no views today


