سوات، سوات میں مزید چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،تین مہینوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد دو سو دس ہوگئی، سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جن میں علی رحمان سکنہ فیض اباد، ذیشان سکنہ کالج کالونی ،
عظمت سکنہ کالج کالونی،گلینہ سکنہ کالج کالونی شامل ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت پانچ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، گزشتہ تین مہینوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو سو دس تک پہنچ گئی ہے۔
384 total views, no views today
Comments


