بریکوٹ( ریاض احمدسے) سوات تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری حضرت رحمان نے کہاہے کہ مخدوش صورت حال کے دوران دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے بچوں کے لئے سوات تعلیمی بورڈ نے داخلہ فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ سوات تعلیمی بورڈ کے اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ سوات ،بونیر اور شانگلہ کے وہ طلباء جن کے والدین مخدوش صورت حال کے دوران شہید ہوچکے ہیں ان کی ہر قسم فیس جن میں انرول منٹ فیس ،امتحانی فیس کے علاوہ دیگر فیس مکمل طور پر معاف کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان یتیم طلباء کی تصدیق متعلقہ سکول پرنسپل کرے گا ۔
1,662 total views, no views today
Comments



