سوات،تحریک انصاف سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر سوات کے خلاف انجمن پٹواریان کا احتجاجی مظاہرہ ، نعرہ بازی غیر معینہ مدت تک احتجاج کرنے کی دھمکی ، سنیارٹی پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انجمن پٹواریان ضلع سوات کے سینئر نائب صدر عبدالجبار ، جنرل سیکرٹری فضل جاوید ، جائنٹ سیکرٹری فضل اکبر اور دیگر مقررین نے ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ،
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہر دور میں کروٹ تبدیل کرنے والا پٹواری محمد خان 31 نمبر پر ہے ، ممبران اسمبلی اور افیسر شاہی انکو ایک نمبر پر لانے کیلئے تمام غیر قانونی کاروئیاں مکمل کرلی ہے ، جس کی وجہ سے پوری ضلع سوات کے پٹواریوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور ہم کسی بھی صورت میں اپنے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے کی اجازت کسی بھی نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ اپنے اپ کو پٹواریوں کا صوبائی صدر ظاہر کررہے ہیں جو سراسر جھوٹ کا پھلندہ ہے،ہم اس کے پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات سے منتخب ممبران صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر سوات اس سلسلے میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں جو ان کو زیب نہیں دیتا ہے اور نہ ہی ان کی منصب سے یہ اچھا لگتا ہے ، تحریک انصاف نے الیکشن کے دوران انصاف کا نعرہ لگایا تھا اور اب یہا ں انصاف کے بجائے غیر انصافی کررہے ہیں ، 31 نمبر سنیارٹی لیسٹ میں پٹواری محمد خان کو ایک نمبر پر کرنے کیلئے تمام غیر قانونی ہتکھنڈے مکمل کرلی ہے ، ہم انجمن پٹواریان ضلع سوات کے پلیٹ فارم سے مسترد کرتے ہیں بلکہ ان کے خالاف ہر سطح پر احتجاجی مظاہرے جلوس اور قانونی کاروائی کریں گے ، اس سلسلے میں پی ٹی آئی مرکزی سربراہ عمران خان ، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ،سینئر بورڈرریونیواور دیگر اعلیٰ حکام اس میں مداخلت کرکے اس غیر قانونی کاروائی روکنے کے لئے اقدامات کریں اور سنیارٹی لیسٹ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو،اس موقع پر ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے پٹواریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازیں پٹواری میاں گل ہلال ، محمد شاہروم ،محبت خان ، اکبر حسین ، ماصل خان ، سہراب خان اور دیگر سینئر پٹواریوں نے اس ناانصافی پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ، اس احتجاجی مظاہرے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا ۔
483 total views, no views today


