سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے کرسمس کے موقع پر بروز بدھ25دسمبر2018کو مکانباغ مینگورہ چرچ میں ایک پروقار تقریب کے دوران کرسمس کے موقع پر کرسمس کیک کاٹا اس دوران ایڈیشنل ایس پی سوات خان خیل خان، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔مسیحی برادری کی طرف سے خوشی کے موقع پر شرکت کرنے پر ضلعی پولیس سربراہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں خوشی کے اس موقع پر سوات پولیس اپنے مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کرسمس امن کا پیغام ہے ہمیں چاہئے کہ امن کے فروغ کا وسیلہ بنیں اور اس کے لئے اپنے آپ کو وقف کرتے ہوئے اس ملک کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔ کرسمس کی تقریب کے دوران ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
1,351 total views, no views today



