اسلام آباد 29 دسمبر2018: پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا آئس ہاکی میچ آج نلتر میں کھیلا گیا۔ یہ میچ پاکستان ائیر فورس اور جی بی سکاؤٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ لہذا میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر کیا گیا، جہاں پاکستان ائیر فورس کے کھلاڑی شاہ سیار نے فیصلہ کن پینلٹی لگا کر پاک فضائیہ کو فتح سے ہمکنار کیا۔
گلگت بلتستان کے علاقے میں دو چھڑیوں اور گیند کی مدد سے کھیلا جانے والا ایک تاریخی کھیل گٹل، جسکو آئس ہاکی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔اس خطے میں اس روایتی کھیل کی میراث جاری رکھنے کے لئے آئس ہاکی کو یہاں متعارف کروایا گیا ہے۔
1,556 total views, 2 views today
Comments