مینگورہ ،سیدو شریف کے پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور انصاف پیرامیڈیکس خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام ایک مشترکہ تقریب سے سو ات کے منتخب ممبران صوبائی اسمبلی فضل حکیم ڈاکٹر حیدر علی خان اورنادیہ شیر نے خطا ب کیا ، اس سے پہلے میاں گل علیم ، اکبر علی شاہ اور محمد آیاز خان نے اپنے ایک نکاتی ایجنڈے میں پیرامیڈیکس کے اپ گریڈیشن آف پے سکیلز پر منتخب ممبران اسمبلی کے سارے تفصیل اور اس سلسلے میں بعض رکاوٹوں اور سازشوں سے اگاہ کیا ، اور جلد سے جلد اس کے نفاذ کا مطالبہ کیا،منتخب ممبران اسمبلی نے اپنے تقریروں میں پیرامیڈیکس کو یقین دلایا کہ انکے اپ گریڈیشن کی وصولی منظوری وزیر اعلیٰ پہلے ہی دے چکے ہیں ، ملکی حالات او ر اسلام آباد دھرنے کی وجہ سے اسکے اعلان میں تاخیر ہوا ، ہم سب ممبران اسمبلی بہت جلد و زیر صحت شہرام خان ترکئی اور وزیر اعلیٰ سے ملکر اپکے اس جائز حق کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے ، اور انشاء اللہ پیرامیڈیکس اس سلسلے میں ہماری حکومت سے مایوس نہیں ہونگے کیونکہ انصاف پیرامیڈیکس فورم ایک انتہائی جائز مقصد کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ، ہم پہلے بھی اپکے ساتھ تھے اور آئندہ بھی دن رات جس وقت چاہے ہمارے دروازے اپکے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے ، وزیر اعلیٰ بہت جلد آپکے اپ گریڈیشن آف پے سکیلز کا اعلان کریں گے ۔
748 total views, no views today


