کبل(تحصیل رپورٹر) گذشتہ روز القلم ماڈل سکول ٹیغک میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ہیڈ ماسٹر شریف ذادہ اور سینئر ٹیچر محمد عالم تھے جبکہ فضل اکبر استاد ،منیجنگ ڈائریکٹر القلم ماڈل سکول میاں یعقوب جان،پرنسپل میاں حسین، محمد پرویز سمیت اساتذہ کرام، عمائدین علاقہ محمد ذادہ،اکبر شاہ،ابراہیم شاہ،محسن،موسی خان لالہ،سجامت خان،اکبر شاہ، اور بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران بچوں نے حمد و نعت، ملی نغمے،تقاریر اور ٹیبلو پیش کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دئے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اقوام کے ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے کیونکہ جن اقوام نے تعلیم میں ترقی کی ہے وہ آج پوری دنیا پر حکومت کررہے ہیں جبکہ علم کے بدولت انسان کو دنیا میں اشرف المخلوقات کا درجہ حاصل ہے انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے معمار قوم ہیں جن کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لئے القلم ماڈل سکول ایک بہترین اور معیاری درسگاہ کے شکل میں موجود ہے کیونکہ تعلیم روشنی ہے جو انسان کا ہر مشکل وقت میں بہتر رہنمائی کرکے مسائل و مشکلات سے نجات دلاتا ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے سکول انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ معاشرے کو بہترین افراد مہیا کرکے پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکے انہوں نے یقین دلایا کہ القلم ماڈل سکول میں کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کے زیر نگرانی انتہائی کم خرچ میں طلباء کی بہتر تعلیم و تربیت کا سلسلہ رکھا جائے گا کیونکہ سکول کے قیام کا مقصد علاقے کے بچوں کو گھر کی دہلیز پر علم کی روشنی سے منور کرنا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سکول سے فارغ ہونے والے طلباء محنت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے علاقے کا نام روشن کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے آخر میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
1,786 total views, 2 views today