مینگورہ، مینگورہ شہر اورآس پاس میں موجود دیگریوٹیلیٹی سٹوروں کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک ماہ سے چینی کی سپلائی بند کردی گئی ہے ،صارفین روزانہ ان سٹوروں کا چکر لگاتے ہیں مگر انہیں مایوسی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے،عوام کا کہناہے کہ پورے یوٹیلٹی سٹور میں صرف چینی کا نرخ سستاتھا جس سے صارفین کو خاصی سہولت میسر تھی مگرحکومت نے ان سے یہ سہولت بھی چھین لی،انہوں نے کہاکہ ان یوٹیلٹی سٹوروں میں دیگراشیائے ضروریات کے نرخ یا تو عام نرخوں جیسے ہیں اوریاان سے بھی زیادہ ہیں تاہم چینی قدرے سستے داموں ملتی تھی لیکن ایک ماہ سے اس کی سپلائی بند کردی گئی ہے جس سے صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ،انہوں نے مرکزی اورصوبائی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے دعویداروں نے ان سے رہی سہی سہولت بھی چھین لی ہے جو ایک قابل افسوس امر ہے،مقامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مینگورہ شہر اورآس پاس میں موجو ددیگر یوٹیلٹی سٹوروں کو فوری طورپر چینی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
686 total views, no views today


