wسوات،سابق سپیشل پبلک پراسکیوٹرفضل ربی خان طاؤس خیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میں نے مذکورہ عہدہ پر بطریق احسن فرائض منصبی اداکئے ہیں جس کامعاؤضہ تقریباََ تین لاکھ پینتالیس ہزارچھ سوروپے بنتاہے ،انہوں نے کہاکہ میرایہ بل پشاورسے پاس ہوچکا ہے جو میراجائز حق بنتا ہے مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پرڈی پی پی آفس سوات
سے انہیں یہ جائز حق نہیں مل رہا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بل وصول کرنے کیلئے کافی دور دھوپ کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے سبب شدیدپریشانی میں مبتلا ہوں،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا،ڈی جی پراسکیوٹراوردیگراعلیٰ حکام میرایہ جائزحق دلانے میں کرداراداکریں بصور ت دیگر ڈسٹرکٹ بار روم کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبورہوجاؤں گا۔
363 total views, no views today


